ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی:طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کے لئے ٹیچر کو ملی عدالت سے سزا

اڈپی:طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کے لئے ٹیچر کو ملی عدالت سے سزا

Tue, 20 Feb 2018 19:33:11    S.O. News Service

اڈپی20؍فروری (ایس او نیوز) اسپیشل پوکسو جج وینکٹیش نائک نے ایک ٹیچر کو طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق تراسی میں واقع ایک اسکول کے ہیڈماسٹر کیرتی کمار کے خلاف گنگولی پولیس اسٹیشن میں سال 2014میں شکایت درج کروائی گئی تھی اور الزام لگایا گیاتھا کہ اسی اسکول کی ساتویں کلاس میں زیرتعلیم طالبہ کے ساتھ اس نے جنسی ہراسانی کامعاملہ کیا ہے۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹروجئے واسو پجاری نے لڑکی کی طرف سے پیروی کی ۔تفتیش اورعدالتی سماعت کے دوران الزام ثابت ہونے پر جج نے کیرتی کمار کواس جرم کے لئے سزا سناتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔


Share: